بنٹوال20؍مئی (ایس اونیوز)نیشنل ہائی وے 75پر ٹول ناکے کے قریب پیش آنے والے حادثے میں ایک ٹپر ٹرک نے موٹر بائک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص شدیدزخمی ہوگیا اور اس کی حالت بہت ہی نازک بتائی جارہی ہے۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام اقبال (38سال) اور زخمی ہونے والے کا نام بشیر (30سال) بتایا جاتا ہے۔یہ دونوں بائک سوار منگلورو کی طرف جارہے تھے کہ بڑی تیز رفتاری اوربے پروائی کے ساتھ چلائے جارہے ٹپر ٹرک نے پیچھے سے انہیں ٹکر ماردی۔
ٹاون پولیس اسٹیشن کے افسرا ن نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کی اور کیس درج کرلیا۔